تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پچھلے ماہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک میوزیکل شو کیا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں:فضا علی مارننگ شو میں ایتھلیٹ کے کاندھوں پر سوار، سوشل میڈیا پر تنقید
انہوں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ یہ سفر لمبا اور تھکا دینے والا ہوگا۔ بعد میں آئمہ بیگ نے اعلان کیا کہ ان کی مصروفیات کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہوئیں اور انہیں ‘منی ہارٹ اٹیک’ ہوا۔
انہوں نے 14 اگست کو اپنے انسٹاگرام پر اسپتال کے بستر پر پڑی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں ای سی جی کے پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔ اس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ آئمہ کیسا محسوس کر رہی ہیں۔
اب آئمہ بیگ نے اپنی صحت کے بارے میں وضاحت دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پانی کی کمی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بیمار ہوئیں۔ ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی تھی اور وہ صحیح طرح سے کھانا بھی نہیں کھا رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال جانا پڑا۔