سندھ حکومت کا ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام اور سونے کا تاج دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام اور سونے کا تاج دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام اور سونے کا تاج دینے کا اعلان

میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے ارشد ندیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس کا نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا اور کراچی میں ان کے نام سے ایک سپورٹس اکیڈمی کھولنے کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر نے ارشد ندیم کے لیے سونے کا تاج دینے اور زیر تعمیر نیو اسپورٹس سٹیڈیم کا نام ارشد ندیم سٹیڈیم رکھنے کا وعدہ کیا۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ ایک نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ایتھلیٹ نے انفرادی طور پر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں