ارشد ندیم کی انعامی رقم پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

ارشد ندیم کی انعامی رقم پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

ارشد ندیم کی انعامی رقم پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی اولمپکس میں جیتنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

پہلے کچھ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ چونکہ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں اور انکم ٹیکس فائلر بھی ہیں اس لیے ان کی انعامی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگے گا۔ لیکن ایف بی آر نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے وضاحت کی ہے کہ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ نہ ہی انکم ٹیکس اور نہ ہی ودہولڈنگ ٹیکس۔ انکم ٹیکس قوانین میں اولمپکس کے انعامات پر ٹیکس لگانے کا ذکر نہیں ہے اور ارشد ندیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں