ممبئی میں رکشے عام اور کم فاصلے کے سفر کے لیے سستے ذرائع ہیں۔ اکثر رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کو دلچسپ رنگوں، مزاحیہ نعروں، یا منفرد پوسٹروں سے سجاتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں۔
حال ہی میں ایک خاتون، تنوی گائیکواڑ، نے ایک منفرد رکشے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس رکشے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک طرف کھڑکی لگی ہوئی ہے، جو عام رکشوں سے بالکل مختلف ہے۔
تنوی نے اپنی پوسٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: *”کیا! رکشے میں کھڑکی ہے؟”*
مزید پڑھیں: بازیابی کے بعد 2 سالہ بچے کا اغواکار کو چھوڑنے سے انکار، جذباتی مناظر
یہ تصویر شیئر کرنے کے بعد، پوسٹ پر زبردست ردعمل آیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اسے 5 لاکھ سے زائد ویوز اور متعدد شیئرز ملے ہیں۔ رکشے کی ایک طرف کھلا حصہ مسافروں کے لیے ہے، جبکہ دوسری طرف شیشے کی کھڑکی اسے کار کی طرح بنا دیتی ہے، جو دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے۔