بنگلادیش کے ہیڈ کوچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ وہاں اب کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنا معاہدہ پورا کرنا ہے۔
چندیکا ہتھوراسنگھے نے بتایا کہ اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے بنگلادیش کی بیٹنگ کارکردگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مشتاق احمد کو 1998 سے جانتے ہیں اور ان کی بنگلادیش کی کوچنگ میں شمولیت اچھی رہی ہے۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اور بیٹنگ کے لیے اچھی ہے۔ پاکستان نے سلیکشن میں اسپنرز کو منتخب نہیں کیا جبکہ بنگلادیش کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز اور دو اسپن آل راؤنڈرز شامل ہیں۔
چندیکا ہتھوراسنگھے نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بنگلادیش اے کے دورے کا شیڈول بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرز کو میرٹ پر منتخب کیا گیا اور لاہور میں تین دن بھرپور پریکٹس کی گئی۔