عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری،کرایوں میں بڑی کمی

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری،کرایوں میں بڑی کمی

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری،کرایوں میں بڑی کمی

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری،کرایوں میں بڑی کمی

سعودی ایئرلائن ہر سال 23 ستمبر کو یوم سعودی عرب کے موقع پر ایئر لائن ٹکٹوں پر بڑا ڈسکاؤنٹ دیتی ہے۔ خاص طور پر عمرہ کرنے والے لوگوں کے لیے۔ گزشتہ سال سعودی ایئرلائن نے ٹکٹوں پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا تھا۔
نجی ٹی وی نے ٹریول ایجنٹس اور عمرہ زائرین سے بات کی کہ اس ڈسکاؤنٹ آفر سے کتنی بچت ہو سکتی ہے۔ عامر مشتاق نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی سعودی ایئرلائن نے یوم سعودی عرب پر بڑا ڈسکاؤنٹ آفر کیا ہے۔ یہ آفر 30 اگست تک بکنگ کرانے والوں کے لیے ہے اور سفر یکم ستمبر سے 30 نومبر تک کرنا ہوگا۔

عامر مشتاق نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کا ٹکٹ اب 90 ہزار سے 1 لاکھ روپے کے درمیان مل رہا ہے لیکن اس میں ایک سٹاپ بھی شامل ہے۔ گزشتہ سال یہی ٹکٹ 70 ہزار روپے کا ہو گیا تھا اس لیے اس بار فائدہ تھوڑا کم ہے۔

محمد طلحہ نے وضاحت کی کہ گزشتہ سال سعودی ایئر لائن نے تمام ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ دیا تھا لیکن اس بار ڈسکاؤنٹ صرف کچھ مخصوص کلاسز جیسے کہ لوئر اکانومی کلاس (ٹینگو، لیما) پر ہے جبکہ ہائیئر اکانومی کلاس پر ڈسکاؤنٹ کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں