منچن آباد:کار نہر میں گر گئی،دو افراد جان کی بازی ہار گئے
یہ افسوسناک واقعہ منچن آباد کے نواحی علاقے رشید کوٹ کے قریب مراد واہ میں پیش آیا۔جہاں کار کینال میں گری۔ کار حادثہ میں نجی چینل کے رپورٹر وجاہت شیخ اور شعبہ وکالت سے منسلک جواد شیخ جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں دو افراد سوار تھے دونوں جاں بحق ہوگئے۔اور دونوں کزن تھے۔