چنیوٹ:50 سے زائد ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد

چنیوٹ میں سرکل بھوانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مختلف علاقوں سے ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،18 جواری گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 2 ٹریکٹر، 1 مزدا، 1 ہنڈائی ڈالہ بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 26 موٹرسائیکل ,موبائل فون, 29 راس بھینس، گائے، بکرے برآمد کئیے۔ ملزمان کے قبضہ سے سونا، گھریلو سامان، سامان بجلی و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا

تھانہ بھوانہ، لنگرانہ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی، چوری کے 80 سے زائد مقدمات یکسو کئے۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔

رپورٹ: قیصر وینس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں