چنیوٹ میں غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی کو شوہر اور بہنوئی نے بے دردی سے قتل کر دیا
یہ افسوسناک واقعہ چنیوٹ میں تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی کو سفاک شوہر اور بہنوئی نے بے دردی سے قتل کر دیا
مزید پڑھیں: چنیوٹ میں پولیس کی جانب سے 26 سو سے زائد چالان عدالتوں میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پروین بی بی زوجہ ریاض قوم ولہ رائے سکنہ موضع ولہ رائے کو اس کے خاوند اور بہنوئی نے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے اطلاع وقوعہ پاکر پولیس اور تھانہ رجوعہ پولیس چوکی انچارج مہر فلک شیر موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
رپورٹ :قیصر وینس