چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،18 جواری گرفتار
چنیوٹ میں انسپکٹر محمد اکرم کا ٹیم کے ہمراہ جواء کے اڈہ پر چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کے دوران 18 جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان محلہ غفور آباد میں بذریعہ تاش اور لڈو دانہ جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔
مزید پڑھیں: چنیوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن “محفوظ پنجاب” کے مطابق سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات
ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 4 لاکھ 50 ہزار روپے و دیگر سامان برآمد کیا ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں قمار بازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رپورٹ:قیصر وینس