ہوشیار:ریلیف کے چکر میں 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے سے گریز کیجئے،بڑا انکشاف
پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے 45 ارب روپے کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کی رعایت ملے گی۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی نے 200 یونٹ یا کم بجلی استعمال کی تو اسے اس رعایت کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اگر وہ صارفین 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کریں گے تو وہ حکومت کی خصوصی کیٹیگری سے باہر ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:شیخوپورہ:پولیس اہلکار کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد،مردہ بچی کی پیدائش
سوشل میڈیا پر صحافیوں اور عام لوگوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ حکومت کی طرف سے دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
میر محمد علی خان نے کہا کہ یہ کونسی جادُو گری ہے ؟ مطلب غریب ترین جو 1 سے لیکر 200 یُونٹ استعمال کرینگے اُن کو کوئی ریلیف نہیں۔ فقط 201 سے 500 یُونٹ والوں کو ریلیف ہے۔ کوئی سمجھائے گا مجھے کہ کیا میں غلط پڑھ اور سمجھ رہا ہوں ؟
فیضان شیخ نے کہا کہ ہوشیار رہیں کہ ریلیف کے چکر میں 200 سے زائد یونٹس استعمال نا کریں ورنہ 6 ماہ تک نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں چلے جائیں گے اور بل بہت ہی زیادہ آئے گا۔
احمد وڑائچ نے کہا کہ ریلیف کے چکر میں زیادہ بجلی استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ورنہ آپ نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں جائیں گے اور اگلے 6 ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت بھی بہت زیادہ ہوجائے گی۔