معروف اداکار عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟
پاکستان کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ دوسروں کو 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کا مشورہ دیتے تھے لیکن انہوں نے خود 21 سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر شادی کی۔
عثمان پیرزادہ نے سابق کرکٹر رمیز راجا کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور شادی کی کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی بار ملاقات کی تو وہ 17 سال کی تھیں اور عثمان 21 سال کے تھے۔
مزید پڑھیں: اتنا زیادہ بدنام کر دیا گیا ہے کہ میری شادی نہیں ہو رہی،اداکارہ کنگنا رناوت
عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے ثمینہ سے محبت کرنے کے بعد خفیہ نکاح کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ثمینہ کی والدہ نے اس رشتہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس لیے انہوں نے مسجد جا کر خفیہ نکاح کر لیا۔
نکاح کے بعد عثمان پیرزادہ نے لڈوؤں کا ٹوکرا لے کر اپنی والدہ کو بتایا، جس پر وہ حیران رہ گئیں۔ دوسری طرف، ثمینہ کی والدہ نکاح کے بارے میں جان کر بہت ناراض ہوئیں لیکن چند دنوں بعد جب معاملات بہتر ہوئے تو عثمان نے اپنی والدہ اور بہنوں کو کراچی بلایا اور ثمینہ کے گھر بھیجا تاکہ شادی کی رسم مکمل ہو سکے۔
یاد رہے کہ عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے 1975 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹیوں ہیں، انعم اور امل پیرزادہ۔