اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر دوسری اہلیہ کو کیوں ان فالو کیا؟
اداکار فیروز خان نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی لیکن ایک ماہ بعد ہی انہوں نے دونوں کی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، جس پر لوگوں نے سوچا کہ شاید ان کی شادی ختم ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کی نازیبا ویڈیو وائرل،ہانیہ عامر کا ویڈیو پر ردعمل آگیا
تاہم فیروز خان نے بعد میں اہلیہ کی نکاح کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور انہیں بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔ اب کچھ مہینے بعد، فیروز نے ایک بار پھر ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں نے تنقید شروع کر دی ہے۔ لیکن فیروز خان کی طرف سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔