خیرپور:سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق 2022 کے سیلاب کے بعد گھر گھر سروے کی رقم ضلع خیرپور میرس کے مختلف دیہاتوں کو تاحال پہلی قسط نہ مل سکی۔ متعدد متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
متاثرين نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہم تھک چکےہیں۔ہمیں شبانہ روز تسلی دے رہے ہیں۔ اب تو جاری بارش میں بھی ہم بے بس بیٹھے ہیں۔متاثرین نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔