سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری،عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2512 ڈالر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ کے نشانے پر،ڈرون اسرائیلی وزیراعظم کے گھر تک پہنچ گیا
فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔