بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن عزیز کیلیے اچھی خبر
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ایک ماہ میں 3 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔
وزارت اوورسیز پاکستانی نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں یہ رقم بھیجی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم جولائی 2023 کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جولائی 2024 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 760 ملین ڈالرز، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 610 ملین ڈالرز اور برطانیہ سے 440 ملین ڈالرز موصول ہوئیں۔
وزارت اوورسیز نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے فنڈز کی آمد ملکی معیشت کے لیے بہت اہم ہے اور اس سے اقتصادی مشکلات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک نے بھی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 8 ملین ڈالرز کا اضافہ ہونے کا اعلان کیا ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔