پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئی مشینری خریدنے کا فیصلہ
پاسپورٹ اور امیگریشن کے حکام نے نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے حکام 20 نئے لیمینیٹرز اور 20 نئے پرنٹرز خریدیں گے۔ نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی مدد سے پاسپورٹ تیار کرنے کی صلاحیت روزانہ 22 ہزار سے بڑھ کر 55 ہزار ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ حکام نے اگلے 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک خرید لیا ہے جس سے ستمبر کے آخر تک پاسپورٹس کی تیاری کی تاخیر کم ہونا شروع ہو جائے گی۔