بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موبائل فون استعمال کرنے پر قتل کر دیا۔

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موبائل فون استعمال کرنے پر قتل کر دیا۔

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موبائل فون استعمال کرنے پر قتل کر دیا۔

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موبائل فون استعمال کرنے پر قتل کر دیا۔

گوجرانوالا میں ایک افسوسناک پیش آیا جہاں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موبائل فون لینے پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول عمر کے پاس اپنا موبائل فون نہیں تھا اس لیے اس نے بڑے بھائی کا فون لے لیا اور گھر سے باہر چلا گیا۔ جب وہ واپس آیا تو حبیب اللہ نے اس پر ڈنڈے سے حملہ کیا جس کی وجہ سے عمر کی سر میں چوٹ لگی اور وہ فوراً جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ ملزم حبیب اللہ موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:فجر کی نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

مقتول عمر کی عمر 35 سال تھی جبکہ ملزم حبیب اللہ کی عمر 40 سال ہے۔ دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے۔

پولیس نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب اللہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں