حق دو عوام کو تحریک یکم ستمبر کو شروع کرنے جا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی

haq do awam ko tehreek hafiz naeem ur rehman

حق دو عوام کو تحریک یکم ستمبر کو شروع کرنے جا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی

haq do awam ko tehreek hafiz naeem ur rehman

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو چاہیے کہ پنجاب کی سیاست کے بجائے ملکی سطح پر بجلی کے نرخ کم کرنے میں کردار ادا کریں۔ اور کہا کہ یکم ستمبر سے ‘حق دو عوام کو’ تحریک شروع کرنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کس سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہی ہے؟حافظ نعیم الرحمان نے بتا دیا

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر کنٹرول کرنا چاہیے کیونکہ ان معاہدوں میں حکومتی لوگ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینا ضروری ہے کیونکہ آئی پی پیز نے بجلی نہ بنانے کے پیسے بھی وصول کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے مسئلے پر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور لاپتا افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ان افراد کو عدالتوں میں لایا جانا چاہیے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بلوچستان میں سوئی گیس نکلتی ہے اور یہاں کے عوام کا اس پر پہلا حق ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں سولر پارک بنانے، سیندک میں فیکٹری لگانے، بارڈر ٹریڈ کو فروغ دینے اور ایران سے سستی گیس فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تنقید کی کہ اب وزیراعظم بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے مسئلے کو حل نہیں کر سکتے اور یہ عوام کے لیے ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 30 سال پنجاب کی سیاست کی اور صرف پنجاب کے لیے بجلی کے نرخ کم کیے۔ اب انہیں ملکی سطح پر بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ‘حق دو عوام کو’ اور ‘حق دو بلوچستان’ تحریک خود چلائیں گے اور کسی کے ساتھ مل کر نہیں چلائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ تحفظ آئین پاکستان تحریک کہاں ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں