لاہور میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

husband kill to his wife in chiniot

لاہور میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

husband kills wife updates

لاہور کے علاقے برکی میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ 34 سالہ صوبیہ کو سینے میں گولی لگی جس کے بعد بیویی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے شوہر آفتاب کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر شواہد اکٹھے کیے اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دی۔

مزید پڑھیں:لاہور:پولیس نے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا

اسی طرح لاہور کے گلشن راوی اور غازی آباد علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ گلشن راوی میں 50 سالہ اور غازی آباد میں 35 سالہ شخص کی لاشیں ملیں جو نشے کی زیادتی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ ان کی شناخت نہیں ہو سکی اور لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں