آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ شیڈول سامنے آ گیا ہے جو اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہوگی۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہوگا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے پہلے 12 سے 18 فروری تک ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے جسے ‘سپورٹ پیریڈ’ کہا جائے گا۔ اس دوران ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی۔ صرف فائنل میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں