نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم 9نویں نمبر سے 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ اب 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جو پہلے 9ویں نمبر پر تھے۔
بنگلا دیش کے خلاف حالیہ سیریز میں ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی جس وجہ سے ان کی رینکنگ میں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں بنایا نیا ریکارڈ، کس کھلاڑی نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟
اس سیریز کے باوجود محمد رضوان نے اپنی ٹاپ 10 کی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے سیریز کے دوران 294 رنز بنائے اور اب 10ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے پاس 720 پوائنٹس ہیں۔ جو ان کی حالیہ کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے اپنی رینکنگ میں بہتری حاصل کی ہے اور اب وہ 40ویں سے 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کی اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے اور پاکستانی کرکٹرز میں ان کی ترقی کی نشانی ہے۔
سعود شکیل کی رینکنگ میں کمی آئی ہے، اور وہ 7ویں سے 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ عبداللہ شفیق کی رینکنگ بھی نیچے آئی ہے اور وہ 34ویں سے 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ بھی متاثر ہوئی ہے، اور وہ ٹاپ 10 باولرز کی فہرست سے باہر ہو کر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد کی رینکنگ میں بھی کمی آئی ہے۔