جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف گواہ بنایا جائے گا، اور یہ سب کچھ ملٹری کورٹ کے معاملے میں کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ اس لیے رچایا جا رہا ہے تاکہ میرا کیس ملٹری کورٹ میں لے جایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف تمام مقدمات کمزور ہیں اور وہ ثابت نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں،عمران خان
عمران خان نے یہ مزید کہا کہ وہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری سے نہیں ڈرتے۔ اگر وہ ڈرتے تو 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتے۔
انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ وہ ملک کی تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔