میرے بیگ میں بم ہے کیا؟شہری کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیاگیا
بھارت میں ایک مسافر کو ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران اپنے بیگ میں بم ہونے کا مذاق کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ائیرپورٹ پر مسافر منوج کمار نے چیکنگ کے دوران ایک افسر سے پوچھا کہ “کیا میرے بیگ میں بم ہے؟” اس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ائیرپورٹ پر طلب کیا گیا اور اس کے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ بعد میں منوج کمار کو مزید تحقیقات کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ منوج کمار کو کوچی سے ائیر انڈیا کی پرواز سے ممبئی جانا تھا۔ ائیرپورٹ پر ہونے والے اس واقعے کے بعد حالات معمول پر آنے کے بعد پرواز وقت پر روانہ ہو گئی۔