جیل میں ڈال دو لیکن بیوی کے ساتھ نہیں رہونگا،شوہر گھر سے بھاگ گیا
بھارت:بنگلور کے رہائشی ایک شخص جو 4 اگست سے لاپتہ تھا۔ جمعرات کی شام نوئیڈا کے ایک مال کے قریب پایا گیا۔ اس شخص کو فلم دیکھنے کے بعد مال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے پکڑ کر واپس بنگلورو لے آئی۔
اس شخص کی بیوی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی کہ پولیس نے اس کے شوہر کا پتہ لگانے کی کوشش نہیں کی۔ وہ شخص نقد رقم لینے کے لیے اے ٹی ایم گیا اور پھر لاپتہ ہو گیا تھا۔ بیوی کو شک تھا کہ شوہر کو اغوا کر لیا گیا ۔
مزید پڑھیں:امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی’ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
پولیس نے اس شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن اس کا موبائل بند تھا۔ اس لیے وہ مشکل سے مل سکا۔ پولیس نے بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈے پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی۔ مگر کوئی کامیابی نہیں ملی۔ لیکن جب اس شخص نے نئی سم خریدی تو پولیس نے اس کا فون ٹریک کر لیا اور اسے مال کے باہر سے پکڑ لیا۔
جب پولیس نے اس سے کہا کہ وہ واپس گھر چلے تو اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ اسے جیل میں ڈال دیا جائے مگر گھر واپس نہیں جانا۔ بنگلورو واپس آ کر اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی اسے ہراساں کرتی ہے اور اس پر ظلم کرتی ہے۔
اس شخص نے بتایا کہ وہ اس کی بیوی کا دوسرا شوہر ہے اور جب وہ اس سے تقریباً تین سال پہلے ملا تھا تو وہ پہلے ہی طلاق یافتہ تھی اور ایک 12 سال کی بیٹی کی ماں تھی۔ ان کی ایک آٹھ ماہ کی بیٹی بھی ہے۔
اس شخص نے کہا کہ اس کی بیوی نے اس کی آزادی ختم کر دی ہے۔ اگر کھانے کی کوئی چیز گر جائے یا وہ اپنی مرضی کے کپڑے نہ پہنے تو وہ اس پر چلاتی ہے اور اسے اکیلا باہر جانے نہیں دیتی۔