ہوائی جہاز کا سفر سکون دہ بنانے کیلئے کونسی سیٹ کا انتخاب کریں؟
حال ہی میں ایک فضائی سفر کے شوقین مسافر نے ہوائی جہاز کی سیٹوں کے بارے میں ایک دلچسپ نکتہ بیان کیا ہے۔
جان برفیٹ نامی مسافر نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز میں سب سے خراب جگہ کی سیٹ، جو کہ بیت الخلا کے پاس کھڑکی والی سیٹ ہوتی ہے، دراصل سب سے زیادہ آرام دہ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
زیادہ تر لوگ ہوائی جہاز میں بہترین سیٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن جان برفیٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ “بدترین” سیٹ، یعنی بیت الخلا کے قریب والی سیٹ لیتے ہیں۔
جان نے بتایا کہ ایک بار پوری پرواز کے دوران کسی مسافر کی لات بار بار ان کی کرسی سے ٹکراتی رہی، جسے برداشت کرنا مشکل تھا۔ اس تجربے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایسی سیٹ کبھی نہیں لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سفر کے اختتام پر انہوں نے بیت الخلا کے پاس والی سیٹ پر نظر ڈالی تو انہیں پتہ چلا کہ اس سیٹ کے پیچھے صرف دیوار ہے، جس کی وجہ سے ان کی پیٹھ میں کوئی نہیں ٹکرا سکتا تھا۔
اس سیٹ کے دیگر فوائد میں یہ شامل ہیں کہ آپ کو ڈرنکس ٹرالی کی زد میں بار بار نہیں آنا پڑتا، دوسرے مسافروں سے ٹکرا جانے سے بچ جاتے ہیں، اور نیند کے دوران کونے کی دیوار کو ٹیک لگا سکتے ہیں۔