تھائی لینڈ میں سوال پوچھنے پر سابق آرمی چیف نے خاتون رپورٹر پر تھپڑوں کی بارش کر دی

interesting-stories-in-urdu

تھائی لینڈ میں سوال پوچھنے پر سابق آرمی چیف نے خاتون رپورٹر پر تھپڑوں کی بارش کر دی

interesting-stories-in-urdu

تھائی لینڈ کے ایک اہم سیاست دان نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ مارا جس پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 79 سالہ پراویت وونگ سوون جو رکن پارلیمنٹ اور سابق آرمی چیف ہیں، نے رپورٹر کو کئی بار مارا جب وہ دیگر صحافیوں کے ساتھ موجود تھیں۔

تھائی سینیٹر تیواریت مانیچائی نے کہا کہ یہ عمل جسمانی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے اور ایک صحافی کی توہین ہے۔ انہوں نے پراویت کے اس عمل کی پارلیمانی تحقیقات کی درخواست دی ہے۔

یہ واقعہ 16 اگست کو اس وقت پیش آیا جب فیو تھائی پارٹی کی پیتونگٹرن شیناواترا وزیراعظم بننے کے لیے ووٹ حاصل کر رہی تھیں۔ پیتونگٹرن شیناواترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہوں گی۔ پراویت وونگ نے ووٹ میں حصہ نہیں لیا تھا، لیکن جب خاتون صحافی نے ان سے رائے پوچھی، تو انہوں نے تھپڑ مار کر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔

پراویت وونگ نے کہا کہ وہ رپورٹر کو جانتے ہیں اور معذرت کر لی ہے۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ پراویت کبھی کبھار ایسی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں کیونکہ وہ فوجی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! برطانیہ نے ای ویزا سسٹم متعارف کروانے کا اعلان کردیا

تھائی لینڈ کی میڈیا کمیونٹی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور تھائی پی بی ایس نے پراویت سے کہا ہے کہ وہ اپنے عمل کی ذمہ داری لیں۔ سینیٹر تیواریت نے کہا ہے کہ پراویت کو سینیٹ کے ذریعے 30 دن کا وقت دیا جائے گا، لیکن انہیں نہیں لگتا کہ پراویت کو کسی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں