بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کی بدنامی کی وجہ
شو کے دوران جب 38 سالہ کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کے لیے کسی سیاستدان یا اداکار کو منتخب کریں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں ہر کسی کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: نامور بھارتی اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیو لیک ہو گئی
کنگنا نے کہا کہ وہ بچوں کی خواہاں ہیں، لیکن لوگوں نے ان کی بدنامی کی وجہ سے ان کی شادی میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی کسی سے ان کی شادی کی بات ہوتی ہے تو پولیس ان کے گھر آ جاتی ہے اور انہیں لے جاتی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک بار تو جب ان کے ہونے والے سسرال والے گھر آئے تھے، عدالت کی طرف سے پیشی کا حکم آیا۔ جس کے باعث سسرال والے فوراً چلے گئے۔
بعد میں کنگنا نے کہا کہ ان کی بات مذاق تھی اور یہ صرف ایک “سائیڈ ایفیکٹ” ہے۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارت کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کانگریس کے امیدوار کو شکست دے دی تھی۔ سیاست میں قدم رکھتے ہی انہوں نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کیے تھے۔