امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی’ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
مقبول بھارتی ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کی میزبانی بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کر رہے ہیں۔
مداح ہمیشہ جاننا چاہتے ہیں کہ امیتابھ بچن اس شو کی میزبانی کے لیے کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے شو کے پہلے سیزن (2000) میں فی قسط تقریباً 25 لاکھ روپے لیئے تھے۔ چوتھے سیزن تک ان کا معاوضہ دُگنا ہو گیا تھا اور اس وقت فی قسط 50 لاکھ روپے ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں:فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھی تحویل میں لے لیا گیا
سیزن 6 تک امیتابھ بچن کا معاوضہ بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط ہو گیا تھا اور آٹھویں سیزن میں یہ 2 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا تھا۔
سیزن 9 میں ان کا معاوضہ 2 کروڑ 60 لاکھ روپے فی قسط تھا جبکہ سیزن 10 میں یہ 3 کروڑ روپے ہو گیا۔
سیزن 11 سے 13 تک امیتابھ بچن کا معاوضہ ساڑھے 3 کروڑ روپے فی قسط تھا اور 14ویں سیزن میں یہ 4 کروڑ روپے فی قسط تک پہنچ گیا تھا۔ اب 16ویں سیزن کے لیے، امیتابھ بچن 5 کروڑ روپے فی قسط وصول کر رہے ہیں۔