خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں پیشرفت، آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

khalil ur rehman qamar and amina arooj

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں پیشرفت، آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

khalil ur rehman qamar and amina arooj

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کیس کی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمہ کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے آمنہ عروج کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ان کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنا گھر، اپنی چھت” پروگرام کا آغاز کر دیا

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آمنہ عروج کی نامکمل میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آمنہ عروج کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات اور ان کو تین انجریز ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں۔

آمنہ عروج نے تفتیش کے دوران کرنٹ لگانے کا بھی ذکر کیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اس بات سے اختلاف کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمہ کی 2 سے 3 انجریز زیر غور ہیں۔

عدالت نے مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کی اور کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ آمنہ کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے کیونکہ ان پر جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آمنہ عروج کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کا میڈیکل کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں