عمران خان معافی بھی مانگ لیں لیکن رہا نہیں کیا جائے گا،خواجہ آصف

عمران خان معافی بھی مانگ لیں لیکن رہا نہیں کیا جائے گا،خواجہ آصف

عمران خان معافی بھی مانگ لیں لیکن رہا نہیں کیا جائے گا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کی بغاوت کے ذمہ دار عمران خان ہیں اور عمران خان معافی بھی مانگ لیں لیکن رہا نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان 9 مئی کی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور ان کے خلاف ثبوت بھی موجود ہیں کہ اس ساری سازش کا پلان انہوں نے ہی بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:عرفی جاوید کی نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

خواجہ آصف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے دور میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے اور لوگوں کو سزا دی گئی تو آج کیوں نہیں ہو رہا؟ آج فوجی عدالتوں میں مقدمات کیوں نہیں چل سکتے؟

خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملے میں سب کچھ واضح ہے۔ یہ سوچ غلط ہے کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہوگئے ہیں کیونکہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو کچھ کیا اس پر معافی نہیں دی جا سکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ انہوں نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دی تھی۔ حالانکہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ مستقبل میں کیا ہوگا لیکن یہ واضح ہے کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ 9 مئی کا واقعہ ریاست کے خلاف بغاوت تھا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بہت چالاک تھے۔ وقت بتائے گا کہ عمران خان اور قمر جاوید باجوہ میں سے کون ایک دوسرے کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں