قیامت کی ایک اور نشانی پوری، سعودی عرب کے پہاڑ سرسبز ہوگئے
پچھلے ہفتے سعودی عرب میں شدید بارش ہوئی جس سے مکہ مکرمہ کے پہاڑ ہرے بھرے ہوگئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔
تصاویر میں مکہ کے پہاڑوں کی خوبصورتی دیکھی جا سکتی ہے جو مسلمان قیامت کے قریب آنے کی علامت مانتے ہیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زائرین طوفانی بارش اور بجلی کی چمک کے درمیان عمرہ کر رہے ہیں۔ مدینہ منورہ میں سڑکوں پر پانی بھر گیا اور کاریں پھنس گئیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ نے اسماعیل ہنیہ سمیت حماس کے 6 رہنماؤں پر فردجرم عائد کر دی
موسمی حالات کی نگرانی اور ان سے نمٹنے کے لیے بہت سے کارکن مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں تعینات کیے گئے تھے۔
وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران عازمین کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہیں کہا گیا کہ بڑے گروپوں سے بچیں، ایسکلیٹرز اور راہداریوں پر احتیاط برتیں اور سیکیورٹی عملے کی بات مانیں۔
شدید موسمی حالات کے پیش نظر سعودی حکام نے احتیاطی تدابیر جاری کیں اور لوگوں کو ایسے علاقوں سے دور رہنے کا کہا جہاں پانی کھڑا ہو۔
سعودی ہلال احمر نے شدید موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کیا، کیونکہ مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔