منچن آباد:کمسن بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق منچن آباد شہباز پورہ میں 6سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کا واقعہ پیش آیا۔انتہائی ۔درند صفت انسان نے چھ سالہ جہانگیر کو خالی مکان میں بدفعلی کا نشانہ بنایا
مزید پڑھیں:شیخوپورہ:پولیس اہلکار کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد،مردہ بچی کی پیدائش
والد کے مطابق معصوم بچے کی رونے کی آواز سن کر ورثاء پہنچے تو بچے کو نیم بیہوشی کی حالت میں درندہ صفت انسان چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
بچے کو ٹی ایچ کیو منچن آباد منتقل کردیاگیا جبکہ معصوم بچہ جہانگیر احمد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلا گیا۔جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔