منڈی صادق گنج:کھانا کھانے سے 5 بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق
ریسکیو کے مطابق دوران فرسٹ ایڈ ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ 5 بچوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ٹی ایچ کیو منچن آباد ریفر کر دیا گیا۔جاں بحق بچے کی شناخت 3سالہ علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ مدثر یعقوب، رضا یعقوب، حسین یعقوب، علی اکبر یعقوب اور ایمان فاطمہ کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ٹی ایچ کیو منچن آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق بچوں نے رات کا بچا ہوا کھانا کھایا تھا جس وجہ سے 6 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی۔