نواز شریف کا بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

نواز شریف کا بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

نواز شریف کا بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

نواز شریف کا بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ بجلی کی رعایت دی جائے گی۔ پنجاب حکومت سولر پینل فراہم کرے گی اور وزیراعظم شہباز شریف بھی اس منصوبے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی اور مہنگی بجلی کی وجہ سے لوگ مشکلات میں ہیں۔ 2017 میں جب مہنگائی کم تھی اور بجلی کے بل بھی کم آتے تھے۔ اس وقت شرح سود بھی 5 فیصد تھی اور لوگ آرام سے زندگی گزار رہے تھے۔ اگر وہ دور برقرار رہتا تو آج پاکستان خوشحال ہوتا۔

مزید پڑھیں:جنرل فیض کے بعد جنرل باجوہ اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی گرفتاری؟

نواز شریف نےمزید بتایا کہ ہماری حکومت نے 10 روپے فی کلو سبزیاں فراہم کیں اور بجلی کے بحران پر بھی قابو پایا۔ شہباز شریف نے میرا ساتھ دیا اور مل کر لوڈشیڈنگ ختم کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کی قیمت 95 روپے تک لے کر آئے اور 4 سال تک 104 روپے پر برقرار رکھی۔

نواز شریف نے کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا پایا اور ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد کیا۔ اگر انہیں مزید موقع ملتا تو ڈالر 104 روپے پر رہتا اور سبزیاں اور بجلی مہنگی نہ ہوتیں۔

انہوں نے مریم نواز کی تعریف کی جنہوں نے آتے ہی آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کیں اور پنجاب میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا۔ مریم نواز ہیلتھ اور تعلیم کے مسائل پر بھی کام کر رہی ہیں۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اقتدار میں لانے والے افراد کا محاسبہ ہونا چاہیے اور سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2017 میں سازش نہ کی جاتی تو پاکستان آج ایک خاص مقام پر ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں