اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بیٹے کی سکیورٹی کی وجہ سے پریشان،ایران کا مزید پریشر کام کر گیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بیٹے کی سکیورٹی کی وجہ سے پریشان،ایران کا مزید پریشر کام کر گیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بیٹے کی سکیورٹی کی وجہ سے پریشان،ایران کا مزید پریشر کام کر گیا

اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جنگ 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے۔ اس دوران اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔جبکہ اسرائیل اپنے تمام وسائل کے باوجود فلسطینیوں کو شکست نہیں دے سکا اور اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے مزید مدد مانگی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بیٹے کی سکیورٹی کی وجہ سے پریشان،ایران کا مزید پریشر کام کر گیا

نیتن یاہو نے اپنے بیٹے یائر نیتن یاہو کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ ان کی سیکیورٹی پر سالانہ 6 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ کے نشانے پر،ڈرون اسرائیلی وزیراعظم کے گھر تک پہنچ گیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا۔

دوسری طرف امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام کیا تو امریکہ اسرائیل کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے مگر جوابی کارروائی کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔

حال ہی میں امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے تاکہ ایران یا اس کے اتحادیوں کے حملوں کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں