والدہ بہت مایوس ہیں اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،صجیب واجد

والدہ بہت مایوس ہیں اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،صجیب واجد

والدہ بہت مایوس ہیں اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،صجیب واجد

بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور بھارت چلی گئی ہیں۔ ان کے بیٹے صجیب واجد نے بتایا کہ حسینہ واجد بہت مایوس ہیں اور اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

صجیب واجد نے مزید کہا کہ حسینہ واجد نے جب اقتدار سنبھالا تو بنگلا دیش بہت غریب ملک تھا لیکن انہوں نے ملک کی ترقی میں بہت کام کیا اور اسے ایشیا کے ترقی پذیر ملکوں میں شامل کیا۔

صجیب واجد نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل صحیح تھا۔ استعفیٰ دینے سے پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر فوج سے کہا کہ ملک کو محفوظ رکھیں اور کسی غیر منتخب حکومت کو اقتدار میں نہ آنے دیں۔

مزید پڑھیں:باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو بےدردی سے قتل کر دیا

یاد رہے کہ حسینہ واجد نے بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروں کے بعد استعفیٰ دیا اور بھارت چلی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں