پولیس کی بڑی کامیابی،خوف و دہشت کی علامت سردار عرف سردارو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
منڈی صادق گنج:پولیس کی بڑی کامیابی،سرحدی علاقے میں خوف و دہشت کی علامت سردار عرف سردارو کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزم پولیس رضاکار اور ایک شہری کو فائر مارنے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایس ایچ او اسلم بلوچ اور اے ایس ائی سلیم طاہر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کی۔
خطرناک ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ کا ایس ایچ و اسلم بلوچ ااور اے ایس آئی سلیم طاہر کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان