ڈھاکا:مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے توڑ دیئے

ڈھاکا:مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے توڑ دیئے

ڈھاکا:مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے توڑ دیئے
بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت چلی گئیں۔
شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی ساتھ ہی کچھ سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔

مظاہرین نے ڈھاکا میں بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین ان کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:والدہ بہت مایوس ہیں اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،صجیب واجد

حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کی خبر پر ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں