انگلینڈ نے پی ایس ایل 10 کے میچز کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا
کچھ ماہ پہلے پی سی بی نے فیصلہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے پلے آف میچز اور فائنل کسی دوسرے ملک میں کرائے جائیں گے، اور انگلینڈ کو اس کے لیے پسندیدہ امیدوار مانا گیا تھا۔ فرنچائز مالکان نے اس پر اخراجات کے حوالے سے سوال کیا تو بتایا گیا کہ ایک آفیشل وہاں جا کر معاملات کا جائزہ لیں گے۔
لیکن حال ہی میں انگلینڈ نے میزبانی کرنے سے انکار کر دیا ہے، کیونکہ وہاں کے میدان خالی نہیں ہیں۔ اب پی سی بی کے کچھ افسران تجویز دے رہے ہیں کہ یہ میچز یو اے ای میں کرائے جائیں لیکن مئی میں یو اے ای میں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں میچز کرانا مشکل ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی لیکن۔۔۔
پی ایس ایل 10 کے میچز کی مجوزہ تاریخیں 10 اپریل سے 25 مئی تک ہیں اور اسی دوران انڈین پریمیئر لیگ بھی جاری ہوگی۔ فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ اس وجہ سے اہم غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل میں نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے نویں ایڈیشن کے منافع اور دیگر مسائل پر پی سی بی کو ایک خط بھیجا تھا لیکن ابھی تک پی سی بی نے اس کا جواب نہیں دیا۔