شیخوپورہ:پولیس اہلکار کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد،مردہ بچی کی پیدائش
شیخوپورہ میں ایک حاملہ خاتون پر پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران لوگوں نے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے لاہور روڈ بلاک ہو گئی۔
مزید پڑھیں:بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موبائل فون استعمال کرنے پر قتل کر دیا۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق پولیس نے موبائل چوری کے شک کی بنا پر رضا نامی محنت کش کے گھر پر چھاپا مارا۔ اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پر تشدد کیا اور اس کے پیٹ پر لات ماری۔
خاندان کے لوگوں نے بتایا کہ خاتون کی حالت نازک تھی اور اس کے ہاں بچی مردہ پیدا ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اپنے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔