معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے پیسے کمانے اور بچانے کے طریقے بتا دیئے
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کہا ہے کہ وہ اپنی کمائی کا 50 فیصد خرچ کر دیتی ہیں اور باقی پیسے بچا کر رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیسوں کا حساب کتاب رکھنا بہت فائدے مند ہوتا ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی کمائی کا 25 فیصد ہی خرچ کرنا چاہتی ہیں لیکن اکثر 50 فیصد خرچ ہو جاتا ہے۔ روبینہ اشرف نے بتایا کہ انہیں پہلا چیک 3 ہزار روپے کا ملا تھا۔
مزید پڑھیں:اداکارہ کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش،چیٹ لیک
اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں اچھا نظر آنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک واقعہ بھی سنایا جس میں بشریٰ نے ایک پرستار کو جواب دیا کہ تمہاری ناک بھی پکوڑے جیسی ہے لیکن میں نے کچھ نہیں کہا۔
شادی کے بارے میں روبینہ نے کہا کہ پسند کی شادی بہتر ہے اور اگر والدین شادی کرواتے ہیں تو ان کی پسند کا خیال رکھنا چاہیے۔ میاں بیوی کو مل کر گھر کی ذمہ داریوں کو سنبھالنا چاہیے۔
اگر اداکاری چھوڑ کر کوئی اور کام کرنا پڑے تو روبینہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ پولیس فورس جوائن کریں گی اور رشوت بھی لیں گی۔