کوہاٹ:باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو بےدردی سے قتل کر دیا
کوہاٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک باپ نے اپنی بیٹے کی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔ اس نے بچیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر مار ڈالا اور پھر دفنا دیا۔ اس نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے طلاق دے دے گا اور قتل کردے گا۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ شیڈول سامنے آ گیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کی نشاندہی پر قبر کھود کر بچیوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچیوں کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔
ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے اور وہ کوہاٹ کے قریب بھورہ گھڑی گاؤں میں مال مویشی کے فارم میں کام کرتا ہے۔