حسینہ واجد کا بیٹا والدہ کی زندگی بچانے پر مودی سرکار کے گُن گانے لگا

حسینہ واجد کا بیٹا والدہ کی زندگی بچانے پر مودی سرکار کے گُن گانے لگا

حسینہ واجد کا بیٹا والدہ کی زندگی بچانے پر مودی سرکار کے گُن گانے لگا

بنگلا دیش میں طلباء کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ملک چھوڑ کر بھارت جانے والی شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کی والدہ کو محفوظ جگہ فراہم کی۔

سجیب واجد نے واشنگٹن سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر بنگلا دیش میں فوراً انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں مزید افراتفری پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے عبوری حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مظاہرین کو ملک کے حکومتی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت دے رہی ہے۔

سجیب واجد نے کہا کہ عبوری حکومت مکمل طور پر بے اختیار ہے اور اہم اداروں کے سربراہان جیسے چیف جسٹس، مرکزی بینک کے گورنر اور پولیس چیف کی برطرفی مظاہرین کے مطالبات کے بعد کی گئی ہے۔

سجیب واجد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئی دہلی نے ان کی والدہ کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ والدہ جلد وطن واپس لوٹ سکیں گی لیکن فی الحال ان کے کسی دوسرے ملک جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ اپنی والدہ سے رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں