اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیمار شوہر کے ساتھ ہسپتال میں شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سوشل میڈیا پر شگفتہ اعجاز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کی دیکھ بھال کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شگفتہ اپنے بیمار شوہر کے پاس کھڑی ہیں اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ ان کے شوہر بھی محبت کے ساتھ اپنی بیوی کو دعائیں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ شلپا شندے کا بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام

شگفتہ نے اپنے شوہر کے حوصلے بڑھاتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ “اس پر تو تاریخ لکھی ہوئی ہے”، اور پھر شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شگفتہ نے شوہر کی جانب سے کیک کھایا کیونکہ وہ خود نہیں کھا سکتے، اور اپنی بیٹی ایمان کو بھی کیک کھلایا۔

سوشل میڈیا پر لوگ شگفتہ کے شوہر کی صحت کی بہتری کے لئے دعا کر رہے ہیں اور ان کی محبت دیکھ کر متاثر ہو رہے ہیں۔ شگفتہ نے اگست میں ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر پچھلے پانچ سال سے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، جس کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں