شیرافضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کی راہ ہموار
پی ٹی آئی نے حال ہی میں شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کرکے انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ شیر افضل مروت نے اس نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف عمران خان کے کانوں میں زہر بھرا گیا ہے اور ان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے مل کر اپنا موقف پیش کریں گے اور پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔عمران خان کا سپاہی تھا،سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کی برطرفی کے معاملے کو عمران خان کے سامنے اٹھایا ہے۔ عمران خان نے اس نوٹیفیکیشن پر دوبارہ غور کرنے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ہفتے میں اس بارے میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت مارشل لاء کو تو قبول کر سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کو نہیں،اسد قیصر
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ پہلے خود اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور اگر مطمئن ہوئے تو نوٹیفیکیشن واپس لے لیں گے۔جبکہ بیرسٹر گوہر نے بھی کہا کہ یہ نوٹیفیکیشن ایک اندرونی معاملہ ہے جو غلط فہمی سے جاری ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے ساتھ ہیں اور یہ نوٹیفیکیشن کوئی بڑی بات نہیں ہے۔