بھارتی اداکارہ شلپا شندے کا بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام
معروف بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ یاد سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی ایک بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شلپا نے کہا کہ 1998 یا 1999 کے آس پاس ایک فلم کے آڈیشن کے دوران انہیں خاص قسم کے کپڑے پہننے اور ایک مخصوص سین کرنے کو کہا گیا۔ چونکہ ان دنوں ان کا کیریئر شروع ہو رہا تھا۔ انہوں نے یہ سب کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔ لیکن جب فلمساز نے ان پر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ تو وہ بہت ڈر گئی اور وہاں سے بھاگ گئی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کی نازیبا ویڈیو وائرل،ہانیہ عامر کا ویڈیو پر ردعمل آگیا
شلپا نے کہا کہ انہوں نے اس فلمساز کا نام نہیں لیا کیونکہ وہ شخص اب بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود ہے اور ان کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں۔ چند سال بعد جب وہ دوبارہ اس فلمساز سے ملی تو وہ بہت دوستانہ رویہ اختیار کیا اور انہیں ایک نئی فلم میں کردار کی پیشکش کی۔
یہ واقعہ جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آیا۔ جس کے بعد کئی اداکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایسے ہی واقعات بیان کیے ہیں۔