اٹک:ملزمان کی اسکول وین کے ڈرائیور پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے
اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں دشمنی کی بنا پر اسکول وین کے ڈرائیور پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے دو بچے رامین شفیق اور عروا فاطمہ جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خواتین و بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو ز و تصاویر بنانے والا ڈاکٹر جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور افضال اور ملزمان کے درمیان ذاتی دشمنی تھی۔ جبکہ ملزمان ناصر اور نعیم وغیرہ موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
اٹک پولیس کے مطابق وین ڈرائیور افضال کی ملزمان سے ذاتی دشمنی تھی جو کہ فائرنگ سے معمولی زخمی ہوا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر فائرنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔