کوک اسٹوڈیو کی مشہور گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کی شہرت یافتہ میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی مشہور گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔
گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے انسٹاگرام پر ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ اسلم کو گزشتہ روز 11 اگست کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
ہانیہ اسلم کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری کے فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مداح سوشل میڈیا پر دعا کر رہے ہیں کہ اللہ ہانیہ اسلم کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔