پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ آج کتنے بجے کیا جاسکے گا؟

پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ آج کتنے بجے کیا جاسکے گا؟

پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ آج کتنے بجے کیا جاسکے گا؟

پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ آج کتنے بجے کیا جاسکے گا؟

آج رات پاکستان میں سال کا پہلا سپر بلیو مون دیکھا جا سکے گا۔ چاند آج رات 11 بج کر 26 منٹ پر سب سے بڑا، روشن، اور چمکدار نظر آئے گا۔

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر، اور 15 نومبر کو بھی دیکھے جا سکیں گے۔

بلیو مون کی اصطلاح چاند کے رنگ سے متعلق نہیں ہے۔ یہ نام ایک خاص موقع پر استعمال ہوتا ہے۔ 19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے آسمان کی رنگت بدل گئی تھی جس کی وجہ سے چاند نیلا نظر آنے لگا تھا۔ اس واقعے کے بعد اس چاند کو “بلیو مون” کہا گیا۔

مزید پڑھیں:جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، عمران خان

بلیو مون کی دو اقسام ہیں

سیزنل بلیو مون:جب ایک سیزن میں 4 مکمل چاند آتے ہیں تو تیسرے چاند کو سیزنل بلیو مون کہا جاتا ہے۔ 19 اگست کو دکھائی دینے والا چاند اسی قسم کا ہے۔

منتھلی بلیو مون:جب کسی مہینے میں دوسری بار چاند آتا ہے، تو اسے منتھلی بلیو مون کہتے ہیں۔

19 اگست کو چاند زمین سے 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا جو کہ عام چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

یہ سیزنل سپر بلیو مون خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا پڑے گا۔ لیکن موسمی بلیو مون کے نظارے جلد ہی دیکھے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ اگست، ستمبر، اکتوبر، اور نومبر 2024 میں مسلسل 4 مہینے تک سپر مون آسمان پر نظر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں